ملک کی باگ ڈور محفوظ ہاتھوں میں ہے، جہانزیب کھچی

ملک کی باگ ڈور محفوظ ہاتھوں میں ہے، جہانزیب کھچی

  

 میلسی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اورنگ زیب خان  کھچی ایم این اے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہاں زیب خان  کھچی نے  کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس عالمی سطح پر پاکستان کی آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی کا مظہر ہے روس میں انہیں منفرد  اکرام ملنے کی عالمی میڈیا پر دھوم مچی ہوئی  ہیروس اور پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے قریب آنا ضروری معاملہ ہے وزیراعظم نے متنازعہ ایشوز پرمذاکرات کے ذریعے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 مسائل کے حل کی بات کی مگر مودی کو یہ بات سمجھ میں آنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یہاں شہریوں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی ہر پل نئی حکمت عملی سے وزیر اعظم اس کے مہمل ہونے سے پوری طرح واقف ہیں اس لیے انہوں نے سکون اور اطمینان سے روس کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی باگ ڈور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔دنیا اور خطے کے حساس حالات میں بھی اقتدار کا جھوٹا خواب اپوزیشن کو قومی معاملات پر منفی رویے کا عادی بنا چکا ہے اس لیے لا نگ مارچ  جو  چور دروازے سے حصول اقتدار مارچ ہے ملکی مفاد کے خلاف ہے عوام اپوزیشن کو مسترد کر ے گی۔اپوزیشن کے پاس اقتدار کا لالچ ہے مسائل کا حل نہیں ن۔پی ٹی آئی پہلے کی طرح ملکی مسائل۔کے حل میں اپوزیشن کی گیڈر بھبھکیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے مصروف رہے گی۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -