آج میلسی میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن، کھلاڑی پرجوش
میلسی (نامہ نگار)وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم خسرو بختیار آج ہفتے کو فدہ ٹاون آئیں گے جہاں وہ ایم این اے اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی کی اقامت گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ دریں اثنامر کزی تاجر اتحاد کے بانی رہنما اور چیئرمین نیشنل جسٹس اینڈ پیس کو نسل وہاڑی وسیم احمد شیخ نے کہا ہے کہ مرکزی تاجرا تحاد کے تمام رہنما اور کارکن آج بروز ہفتہ فدہ ٹاون میں وفاقی وزیر خسرو بختیار کی آمد (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
پر کنونشن میں بھر پور شر کت کریں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 6مار چ کو دورہ میلسی کے حوالے سے میلسی کا چارٹر آف ڈیمانڈ وفاقی وزیر کو پیش کریں تاکہ میلسی کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا یا جا سکے انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور سو ل سوسائیٹی کے نمائندگان اپنی اپنی تجاویز تحریری طور پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے سپرد کریں تاکہ میلسی کی ترقی کے لیے اجتماعی کو ششیں بار آور ثابت ہو سکیں #