عدم اعتماد،رابطوں میں مزید تیزی لائی جائیگی، حافظ عبدالکریم

عدم اعتماد،رابطوں میں مزید تیزی لائی جائیگی، حافظ عبدالکریم

  

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)لاہور میں حج کمپلیکس اور اسلام آباد میں شہید قرآنی اوراق کی ری سائیکلنگ کے پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے یہ بات ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی بتائی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ان کی صدارت میں منعقدہ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں مذکورہ منصوبوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سینیٹر خبیب اللہ بازئی(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 اور سینیٹر گردیپ سنگھ نے شرکت کی ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے رابطوں میں تیزی لا کر مشترکہ ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے اور انشااللہ اب حکومت کے گھر جانے کا وقت قریب آگیا ہے جس کی وجہ سے حکومتی اراکین بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں اور انشااللہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔

حافظ عبدالکریم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -