حاجی پور میں آپریشن،10لاکھ سر کی قیمت کا اشتہاری گرفتار

حاجی پور میں آپریشن،10لاکھ سر کی قیمت کا اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نا مہ نگار)پولیس ٹیم تھانہ حاجی پور  نے 10 لاکھ روپے سر کی قیمت کا خطرناک اشتہاری ملزم راجن پور پولیس کی کاوشوں سے گرفتار کرلیا،متعدد گینگز کا سرکردہ کارندہ پولیس کو گزشتہ 14 سال سے مطلوب تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجن پور محمد افضل اور ایس ایچ او تھانہ حاجی پور عمران جمیل اور ان کی ٹیم کی خصوصی کاوشوں خطرناک اشتہاری ملزم دھر لیا گیا۔ گرفتار اشتہاری ملزم محمد عظیم ولد عظیما جندانی کی سر کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے۔ ملزم ایک انتہائی(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 شاطر اور خطرناک قسم کا انسان ہے جو گزشتہ 14 سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم 14 سال سے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر پنجاب سے مختلف اضلاع میں قتل / ڈکیتی اور رابری کی وارداتیں کرتا تھا۔ پنجاب میں مختلف اضلاع کی پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری تھی۔ ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیئے ڈی ایس پی ثنا اللہ مستوئی اور ایس ایچ او حاجی پور عمران جمیل کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم ٹیم کی تشکیل دے کر اس ہائی پروفائل ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا۔ ہیومن انٹیلی جنس، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے پولیس ٹیم ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ عظیما جندانی کی گرفتاری کے لیئے کئی دنوں سے ہمارا ورک جاری تھا ملزم کی گرفتاری کے لیئے تشکیل دی جانے والی ٹیم پروفیشنل پولیس افسران پر مشتمل تھی پوری پولیس ٹیم کی انتھک کاوشوں اور دن رات کی محنت کی بدولت ہی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایسا ملزم جو ہائی پروفائل کیسز میں مطلوب تھا جو گزشتہ 14 برس سے روپوش تھا جس پر مختلف اضلاع میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج تھے کی گرفتاری راجن پور کی پروفیشنل قابلیت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے جرائم پیشہ عناصر کے گرد راجن پور پولیس گھیرہ تنگ کیئے ہوئے ہے۔ ملزم کی گرفتاری کی شاندار کامیابی پر پولیس ٹیم مبارکباد اور شاباش کی حقدار ہے پوری پولیس کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔
گرفتار