رحیم یارخان میں چوریاں، ڈاکے،لاکھوں کا سامان غائب

رحیم یارخان میں چوریاں، ڈاکے،لاکھوں کا سامان غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) چوری کی پہلی واردات چک 52 کے رہائشی تیمور وڑائچ کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان وقاص وغیرہ نے 4 لاکھ 60 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا دوسری وارادت غازی پور کے رہائشی ماجد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان عبدالغفار وغیرہ نے 2 لاکھ 36 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا تیسری وارادت گلشن اقبال کے رہائشی شعیب اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
 3 ملزمان عادل وغیرہ نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی وارادت سردار گڑھ کے رہائشی محمد شہزاد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان افضل وغیرہ نے 1 لاکھ روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں وارادت موضع احمد آباد کے رہائشی قائم خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی وارادت چک 98 کے رہائشی عبدالحکیم کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان روشن جی وغیرہ نے 45 ہزار روپے مالیت کا روٹر پمپ چرا لیا ساتویں وارادت پلو شاہ کے رہائشی ریاض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 3 لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر کوائل چرا لیا آٹھویں واردات گھٹیاں کے رہائشی محمد ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا نویں واردات اکرم آباد کے رہائشی محمد طارق شہزاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ دسویں واردات موضع محمد ڈایا کا رہائشی جلیل احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا کرفرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
وارداتیں