دوہرا قتل،مجرم کو دوبارہ سزائے موت، جرمانے کی سزا

دوہرا قتل،مجرم کو دوبارہ سزائے موت، جرمانے کی سزا

  

  ملتان (  خصو صی   رپورٹر  ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان ارشد اقبال نے ماں اور بیٹی کے دوہرے قتل میں گرفتار شوہر غلام سرور کو تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر دو بار سزائے موت، سات سال قید اور ساڑھے دس لاکھ روپے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق ملزم غلام سرور کے خلاف 19 مارچ 2020 کو دوہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ملزم کے خلاف الزام عائد کیا گیا کہ ٹیوب ویل کے کنویں سے رانیہ اور اس کی 2 سالہ بیٹی کی نعشیں ملیں تھیں  ملزم نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوی کو گلا کاٹ کر اور بیٹی کو قتل کرکے نعشیں کنویں میں پھینک دی تھیں۔ واقعے کے دو روز بعد نعشوں کو کنویں سے نکالا گیا، ملزم کے خلاف پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔تاہم عدالت نے ملزم غلام سرور کو دو بار سزائے موت اور سات سال قید کے ساتھ ساڑھے دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ جیل قید بھگتنا ہوگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -