میاں چنوں، گودام پر چھاپہ،1000من گندم برآمد
میاں چنوں، محسن وال(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) میاں چنوں میں حساس اداروں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر نے کاروائی کرتے ہوئے گندم سے بھرا ٹرک اور گودام پکڑ لیا،بے نامی گودام میں 1000من گندم ذخیرہ کی گئی تھی،ذخیرہ کی گئی گندم شہر سے باہر سمگل کی جارہی تھی،گودام کو سیل کر کے اگلی کاروائی تک ٹرک تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔