تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے اقدامات تیز، طاہرہ چشتی

تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے اقدامات تیز، طاہرہ چشتی

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر)موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں کی ترقی اور عوامی خوشحالی اور تعلیمی پسماندگی (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ تعلیم وہیلتھ کے شعبوں کے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کیے جارہے ہیں۔ فنڈز کا صیح مصرف نہ کرنے والے تعلیمی افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی ہو گی۔ قومی خزانہ میں بدعنوانی کسی صورت قابل برداشت نہ ہو گی۔ یہ بات ڈی پی ائی ساوتھ پنجاب میڈیم طاہرہ چشتی نے دورہ راجن پور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی ای او ملک عبدالحمید۔ ڈپٹی ڈی ا ی او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی ودیگر افسران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ اساتذہ کو پریشانی اور سیاسی انتقام سے محفوظ کرتے ہوئے میر ٹ پرپچاس ہزار اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں پروموشن اور سزا جزا کے عمل کو بھی ان لائن کرنے کے علاوہ ریٹائر منٹ بھی ان لائن کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ ڈویژن لیہ۔ مظفر گڑھ۔ ڈیرہ۔ راجن پور کے لیے تعلیمی بجٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے سی ای او ایجوکیشن افس میں اعلی سطح کے تعلیمی افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سی ای او۔ ڈی ای او ز مردانہ زنانہ۔ ڈپٹی ڈی ای اوز۔ وحفیظ الرحمان ارائیں ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے سالانہ اڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا۔ اور فنڈز کو قانون کے مطابق صرف کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈی ای او مردانہ افس کا دورہ کیا۔ صفائی اور ریکارڈ ترتیب سے محفوظ کرنے ودیگر اقدامات پر ڈی ای او ملک عبدالحمید۔ وایڈمن افسر عبدالحفیظ کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ 

طاہرہ چشتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -