کرونا حملہ، خاتون جاں بحق ویکسی نیشن، سمارٹ سیمپلنگ، ٹیمیں متحرک
ملتان،رحیم یارخان (خصوصی رپورٹر،بیورو رپورٹ)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، یوں نشتر ہسپتال میں اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 935 ہے، کورونا میں مبتلا 04 مریض زیر علاج ہے ، شبہ میں 06مریض زیر علاج، تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، یوں یکم اپریل 2020 سے 25 فروری 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 935 ہے،جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا میں مبتلا 04مریض زیر علاج ہیں جبکہ کورونا کے شبہ میں 06 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر نشتر ہسپتال میں اب تک کورونا کے شبہ میں 9 ہزار 297 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 964 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے مختص 32 وینٹی لیٹرز میں سے 30 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 84 کر دی گئی ہے، جن میں سے 66 خالی ہیں،جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں داخل 10 مریضوں نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی تھی ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 افراد میں کورونا کی تصدیق ضلع میں کورونا ہوم آئی سو لیشن اختیار کئے ہوئے کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 742 ہو گء ہے پازیٹیویٹی کی شرح 2.2 فیصد ہو گئی تفصیل کے مطابق سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی کی سربراہی میں ضلع ملتان میں کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے بتایا کہ ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 693 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے 15 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ،یوں ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیویٹی کی شرح 2.2 فیصد رہی ہے، جبکہ اس وقت ضلع ملتان میں 742 کورونا متاثرہ افراد گھروں پر آئی سو لیٹ ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر افراد کی ہوم آئی سو لیشن تقریبا مکمل ہونے کے قریب ہے
کرونا وائرس میں مبتلا 50 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی ہسپتال انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کے تحت آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی رہائشی 50 سالہ شہناز بی بی کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی ہسپتال انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کے تحت آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا۔