سابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ٹ چھٹہ اظہر محمود حیات ٹوانہ بدستور قید  اظفر ضیاء کی طرف سے تبادلے کا حکم

سابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ٹ چھٹہ اظہر محمود حیات ٹوانہ بدستور قید  ...

  

 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آف پنجاب اظفر ضیانے گزشتہ روز مختلف میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران کے تبادلے کیے اور اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں مقید چیف آفیسر اظہر محمود حیات ٹوانہ کے خوشاب کے آرڈر جاری کر دیئے،اظہر محمود حیات(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 ٹوانہ جس نے 17 فروری کے روز ارشد خان رندنے اپنی ٹیم کے ہمراہ  کوٹ ادو سے گرفتار کیاتھا،  سال2018/ 2019  میں چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ اظہر محمود حیات ٹوانہ اور کلیم اختر آڈیٹر لوکل فنڈ آڈٹ اور سید ایاز شاہ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر نے ملی بھگت کرکے DDOاکانٹ میں سے جنرل سیلز ٹیکس انکم ٹیکس پرونشنل پی ایچ ٹیکسز نیز جعلی کوٹیشنز کی مدد میں مبینہ طور پر 1کروڑ  72 لاکھ روپے نکلوا کر ہڑپ کرلئے تھے جس پر ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر/ 11/20 مورخہ 09/10/20بجرم 409 ت پ 5/2/47 PCA تھانہ اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان میں درج کیا گیاتھا جس پر9روز قبل انٹی کرپشن ٹیم نے میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کے سابق چیف آفیسر اظہر محمود حیات ٹوانہ کو کوٹ ادو سے گرفتار کر لیاتھاجو کہ تاحال جیل میں مقید ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -