کبیروالا میں پولیس آپریشن،بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ کاشف عرف کاشو ساتھیوں سمیت گرفتار

کبیروالا میں پولیس آپریشن،بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ کاشف عرف کاشو ...

  

 بارہ میل  (نامہ نگار)تھانہ سٹی کبیروالا پولیس کی بڑی کاروائی بین الاضلاعی کاشف عرف کاشو ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارموبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد ملزمان خانیوال، ملتان کے مختلف تھانوں کو مطلوب ہیں ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

متوقع ہیں۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی اوسید ندیم عباس نے ڈی ایس پی کبیروالا ملک راشد تھہیم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا شعبان خالد گورایہ کو بین الاضلاعی کاشف عرف کاشو ڈکیت گینگ کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمد گی کا ٹاسک دیا جس پر ایچ او یس تھانہ سٹی کبیرولا شعبان خالد گورایا نے ڈی پی اوسید ندیم عباس کی گائیڈ لائن اورضروری ہدایات کی روشنی میں تھانہ کے محنتی اورقابل پولیس افسران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی اورکچھ مخبر بھی مامورکیے۔ پولیس ٹیم نے شبانہ روزمحنت اورانفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے بین الاضلاعی کاشف عرف کاشو ڈکیت گینگ کے 02سرگرم ملزمان کاشف ولد زبیر قوم کھوکھر سکنہ موضع نڑہال سرغنہ اوراس کا ساتھی  محمد عامر ولد محمد حسین قوم ڈھڈی موچی سکنہ موضع نڑہال کبیروالا کوگرفتار کرلیا اورملزمان سے موبائل فون اور ناجائز اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا۔گرفتار ملزمان نے تھانہ سٹی کبیروالا دوران ڈکیتی قتل کی واردات بھی کی تھی یہ ملزمان تھانہ صدر کبیروالا کے کیٹگری ''A''کے اشتہاری ہیں۔ملزمان خانیوال اورملتان کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ڈی پی او نے ایس ایچ او شعبان خالد گورایہ اوران کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے سماج دشمن اورجرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کریک ڈان مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ محمد حسین خان(نامہ نگار)بارہ میل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -