تعلیمی اداروں، رہائشی یونٹس میں ہفتہ یوم حیاء، تقریبات کا سلسلہ شروع

تعلیمی اداروں، رہائشی یونٹس میں ہفتہ یوم حیاء، تقریبات کا سلسلہ شروع

  

  ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں و رہائشی یونٹس میں ہفتہ حیا منایا گیا جس (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

کے تحت خصوصی پروگرامات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں مقررین نے اسلام میں حیا کی اہمیت اور معاشرے میں بڑھتی بے حیاء کے باعث پیدا ہونے والی خرابیوں کے بارے میں سامعین سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر طالبات میں حیا کے حوالے سے خصوصی پمفلٹس اور مصنوعات کی تقسیم بھی کی گئی۔ ناظمہ اعلی اسلامی جمعیت طالبات اسماء اعجاز نے حیا ویک کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "حیا معاشرے کا وہ بنیادی وصف ہے جو افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور حیا کی ترویج کے ساتھ ہی ہم معاشرے کو صحیح نہج پر گامزن کر سکتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طالبات اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں شعور و آگہی پھیلانے کے لئے برسرِ پیکار ہے اور طالبات کو درپیش مسائل کے حل کے بھی کوشاں ہے" حیا ویک کے موقع پر جمعیت کی جانب سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم بھی چلائی گئی اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی حیا کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچایا گیا۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -