خانیوال کی تعمیروترقی کا سفر مزید تیز،فنڈز مختص، فخرامام

خانیوال کی تعمیروترقی کا سفر مزید تیز،فنڈز مختص، فخرامام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال (نمائندہ پاکستان) وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت ضلع خانیوال کی تعمیر و ترقی کا سفر تیز ہوگیا-وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار  کے احکامات کی روشنی میں جاری اربوں روپے کے منصوبوں پر پیشرفت شروع ہوگئی-وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ کی زیر صدرات بذریعہ ویڈیو لنک ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس کا اجلاس منعقد ہوا-(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
 صوبائی وزیر خوراک حامد یار ہراج،ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی بھی اس موقع پر موجود تھے-جبکہ ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کے نمائندہ، پی ٹی آئی رہنما خالد ارائیں،مصدق شاہ،سیکرٹری گڈ گورننس شہباز سیال بھی اس موقع پر موجود تھے-سید فخر امام شاہ اور حامد یار ہراج نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اظہار اطیمنان کیا-اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے 10 منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ گئے ہیں 147 پر 61 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے-سی ڈی پی سیپ،ریپ،سکول ایجوکیشن کے پراجیکٹس پر اوور آل 63 فیصد کام بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے-وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے مکمل ہونے والے پراجیکٹس عوام کے لئے کھولے جائیں -صوبائی وزیر خوراک حامد یار ہراج نے کہا کہ پنجاب حکومت ضلع خانیوال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیگندم کی خریداری کے لئے کسان دوست پالیسی کے لئے کام جاری ہے-انہوں نے کہا کہ جرائم، منشیات فروشی  کے کنٹرول کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر حکمت عملی اپنائے-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران 30 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے وزٹس کرکے کام کی رفتار تیزکرائی سپورٹس جمنیزیم،اسٹیڈیم میاں چنوں،فٹبال اسٹیڈیم کبیروالا میں آئندہ ماہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرادی جائینگی-انہوں نے بتایا کہ سپیشل ایجوکیشن سکول کی تزئین و آرائش کا کام ڈونر کی مدد سے مکمل ہوگیا ہے جس کاجلد افتتاح کرائینگے-اجلاس میں سانحہ تلمبہ کی بھی پرزور  الفاظ میں مذمت کی گئی-ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،اسسٹنٹ کمشنرز،تعمیراتی محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی-بعد ازاں صوبائی وزیر خوراک نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی سی دفتر کے لان میں پودا لگایا۔
فخرامام