مہنگائی شرح میں 15.09فیصد اضافہ، 20اشیاء کی قیمتیں ڈبل 

مہنگائی شرح میں 15.09فیصد اضافہ، 20اشیاء کی قیمتیں ڈبل 

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 24فروری2022 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 15.09فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح0.51  فیصد بڑھ گئی ہے۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

20اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر،کیلا،برائیلر مرغی،خوردنی تیل، چائے کا کپ،دال پلیٹ،گھی (کھلا)،چینی، بڑا گوشت، صابن، ویجیٹیبل گھی، چھوٹا گوشت، واشنگ سوپ،آٹا،موٹا لٹھا،تازہ دودھ،دہی، چاول باسمتی(ٹوٹا)کی قیمتوں میں اضافہ اور لہسن، پیاز،انڈے فارمی،آلو،ایل پی جی سلنڈر،دال مسور،گڑ،دال چنا،دال ماش، جلانے والی لکڑی،دال مونگ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، ماچس، بیف پلیٹ،کوکنگ آئل، خشک دودھ،جارجٹ،شرٹنگ،چائے کی پتی،چاول اری9 / 6،سرخ مرچ پسی، الیکٹرک چارجز، ڈبل روٹی، سگریٹ، نمک، گندم، چپل، لان، مردانہ و زنانہ سینڈلز، گیس چارجزاور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -