کوٹ مٹھن، احساس کفالت سنٹر ایک ہفتے سے بند، مستحقین دربدر

کوٹ مٹھن، احساس کفالت سنٹر ایک ہفتے سے بند، مستحقین دربدر

  

کوٹ مٹھن،راجن پور(نامہ نگار)کوٹ مٹھن احساس کفالت سنٹر بند ہے،مستحق خواتین ایک ہفتے سے صبح سے شام تک احساس سنٹر کی تلاش میں سرگرداں ہیبں گورنمنٹ ہائیر اسکینڈری سکول کے پرنسپل نے تعلیمی ماحول ڈسٹرب ہونے کا وجہ سے احساس سنٹر کوٹ (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

مٹھن کو ایک ہفتہ قبل بند کر ہزاروں خواتین کو نہ صرف ڈسٹرب کر دیا بلکہ وہ نئے احساس سنٹر کے آفس کے متعلق شہر کی گلیوں اور بازاروں میں لوگوں سے پوچھتی پھر رہی ہیں ان خواتین کا کہنا ہے کہ احساس سنٹر سے ملنے والی رقم سے انہوں نے نہ صرف قرض کی ادائیگی کرنی ہوتی ہے بلکہ گھر کا چولہا بھی چلانا ہوتا ہے۔جبکہ احساس سنٹر کے آفیشل کا کہنا ہے کہ احساس سنٹر کو شفٹ کرنے کا پراسس ایک ہفتے سے زائد کا ہوتا ہے لوکیشن سیٹ کیئے بغیر کمپیوٹر کام نہیں کرتا کچھ وقت لگے گا اس لئے تاخیر ہورہی ہیعوامی،سماجی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک نئے احساس سنٹر کا پراسس مکمل نہیں ہوتا موجودہ احساس سنٹر کو چالو رکھا جائے تاکہ ہزاروں مستحقین پریشانی سے بچ جائیں اور ان کی پریشانی ختم ہو سکے۔

دربدر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -