ملتان:سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کیساتھ پوسٹ شیئر کرنے والے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کے ساتھ مختلف سرکاری افسران کے خلاف پوسٹ شئیر کرنے والے ملزم کا دو مختلف مقدمات میں 3،3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ راجن پور سے تعلق رکھنے والے ملزم (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
قدیر احمد قاضی عرف سردار قدیر خان کو ایف آئی اے نے دو الگ الگ مقدمات میں گرفتار کیا تھا ملزم خود کو صحافی بتاکر محکمہ انہار کے سابق افسر محمد امجد فاروق اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے محمد نواز ملک کو بلیک میل کرکے پلاٹ اور لاکھوں روپے بٹور چکا ہے ایف آئی اے نے اسکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ریڈ کیا ملزم کو گرفتار کیا گیا اور دو علحیدہ مقدمات درج کیے گئے ملزم سے تفتیش اور برآمدگی کے لیے عدالت پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 28 فروری کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مذکورہ ملزم کا ایک ساتھی اختر ملک بھی مقدمہ میں نامزد ہے۔
منظور