ڈسٹرکٹ بار ملتان،وفد کی سیشن جج اکمل خان سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

ڈسٹرکٹ بار ملتان،وفد کی سیشن جج اکمل خان سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

  

ملتان (خصو صی   رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محمد وسیم خان بابر اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان چوہدری محمد ارشد صابر مئیو نے گزشتہ روز ملاقات کی ملاقات میں ضلع کچہری کی موجودہ جگہ(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 جوڈیشل ٹاور سے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی دی ہوئی ہدایات بارے تفصیلی بحث ہوئی۔ جس میں آمدہ تعمیراتی فنڈ اور مکمل پلان برائے تعمیرات عدالتیں،وکلا پارکنگ، بار روم اور وکلا چیمبرز سے متعلق مکمل بریفنگ لی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اس پراجیکٹ کی تعمیرات کے لیے جلد کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو اپنا پروپوزل بھیجنے بارے یاد دہانی کرائی

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -