اوچشریف میں چھاپے،عطائیوں کی دوڑیں 

اوچشریف میں چھاپے،عطائیوں کی دوڑیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ شریف (نامہ نگار)ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل احمد پور شرقیہ ڈاکٹر انس شاہ نے اوچشریف میں چھاپے مارے اور ڈینٹل کلینکوں سمیت میڈیکل اسٹوروں پر صفائی ستھرائی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا چھاپے کی اطلاع ملتے ہی اتائیوں کی دوڑیں لگ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
گئیں اور وہ اپنی دوکانیں چھوڑ کر فرار ہو گئے تاہم ڈپٹی ڈی ایچ او نے میڈیکل اسٹوروں میں ادویات کے معیار و معیاد کو چیک کرتے ہوئے للو والی پل کے مقام پر ایک میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا جبکہ متعدد اسٹور مالکان کو صفائی ستھرائی کی صورت حال بہتر کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈاکٹر انس شاہ کا کہنا تھا کہ اتائیت ایک ناسور ہے قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی کسی رعایت کے مستحق نہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے ان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی ان کا کہنا تھا کہ اتائیت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
دوڑیں