ملتان، غیرقانونی بس اڈوں  تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

ملتان، غیرقانونی بس اڈوں  تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے گزشتہ روز غیر قانونی بس اڈوں اور تجاوزات کیخلاف میگا کریک ڈاؤن کیا گیا اس سلسلے میں جنرل بس سٹینڈ انٹری اور وہاڑی روڈ پر قائم بس و ویگن اڈے مسمار کرکے بھاری مقدار میں سامان ضبط کرلیا گیا۔اسسٹنٹ(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی سربراہی میں غیر قانونی سٹینڈ پر کھڑی 9 بسیں،3 ویگنیں ذ اور 13 رکشے بھی تھانے بند کردیے گئے۔اس موقع پر اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی سربراہی میں ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے قبضہ مافیہ سے نان اے سی بس سٹینڈ کی انٹری پر پختہ تعمیرات مسمار کرکے راستہ واگزار کرالیا جبکہ وہاڑی روڈ پر بھی تجاوزات آپریشن کرکے کھوکھے مسمار کرکے سامان ضبط کرلیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جنرل بس سٹینڈ کو مثالی بنانے کیلئے پرعزم ہے اب وہاڑی چوک کی گرین بیلٹس پر کسی اڈے کو قائم نہیں ہونے دینگے۔اے سی سٹی نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف باقاعدگی سے آپریشن جاری رہے گا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ واگزار کراکے مسافروں کو سہولیات دینگے۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -