اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس،اپوزیشن ارکان سے رابطوں کیلئے وزرا ء کو ٹاسک تفویض
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد وفاقی وزراء بھی متحرک ہو گئے ہیں، ن لیگ کے 7اراکین اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزراء کی اہم بیٹھک ہوئی، اس دوران تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا، رابطوں کیلئے وفاقی وزراء کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزراء انفرادی طور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے 7 رکن اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ٹاسک