وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن کی 9رکنی کمیٹی نے کام شروع کر دیا

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن کی 9رکنی کمیٹی نے کام شروع کر دیا

  

      اسلام آبا د(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں ا  پوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی نے کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی کمیٹی سیاسی کے ساتھ آئینی و قانونی امور اور رکاوٹوں بارے بھی تیاری کرے گی۔تحریک عدم اعتماد کے موقع پر اپوزیشن کی حمایت کرنے والوں کو کیسے بچایا جائے؟  اس آئینی سوال پر غور شروع  کردیا گیا ہے۔اپوزیشن کمیٹی نے جن امور سے رکن کے نااہل ہونے کی تلوار لٹکتی ہے ان پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ، فنانس بل، اور آئینی ترمیم پر پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کے امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اپوزیشن کے سینیئر اور قانونی و آئینی امور کو سمجھنے والے ارکان کو اسی خاطر کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔اعلی قیادتوں سے ملاقاتوں کے بعد اب کمیٹی حکومتی و اتحادی ممبران سے  فرداً فرداً رابطے بھی کرے گی۔اپوزیشن کو تحریک کی کامیابی کے لئے کم از کم 172 ارکان کی حمایت لازمی درکار ہوگی۔قومی اسمبلی میں اس وقت حکومت کے پاس 178 اور اپوزیشن اتحاد کے 163 ممبران ہیں 

اپوزیشن کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -