مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، 2نوجوان شہید 

     مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری، 2نوجوان شہید 

  

 سرینگر(آئی این پی) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔سرحد پار سے اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے امشی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کی طرف آنے اورجانے والے تمام راستوں کو بند کردیا اور گھرگھر تلاشی کا عمل جاری۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ دریں اثناء غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بڈگام، بارہمولہ اور کشتواڑ اضلاع سے 7نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بڈگام کے علاقے آرتھ میں دو نوجوانوں کو اور ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔بھارتی فوجیوں نے ایک اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں ضلع کشتواڑ کے علاقے ڈول دھر میں چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ فوجیوں نے انہیں مختلف تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -