یوکرین میں محصور پاکستانیوں کو واپس لایا جائے،بلاول بھٹو
کراچی (این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جنگ زدہ یوکرین میں محصور پاکستانیوں کے متعلق تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان کی بحفاظت وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت واپس لانا حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے۔پیپلز پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، ہم اپنے شہریوں کو بے یارومددگار چھوڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔پی پی پی چیئرمین نے جنگ زدہ ملک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیئے تحفظ اور سلامتی کی دعا کی ہے
بلاول