روسی فوجی کارروائی خطے کے امن کیلئے بڑا دھچکا،طیب اردوان 

    روسی فوجی کارروائی خطے کے امن کیلئے بڑا دھچکا،طیب اردوان 

  

استنبول (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کیلیے دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے یوکرین کیخلاف ناقابل قبول فوجی آپریشن کو مسترد کرتے ہیں‘روس سے یوکرینی‘ترک اور تاتاری شہریوں کی حفاظت کی یقین دہانی چاہتے ہیں‘روس غیر منصفانہ اورغیر قانونی اقدام کو جلد از جلد بند کرے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے  رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ روس کے یوکرین کے خلاف ناقابل قبول فوجی آپریشن کو مسترد کرتے ہیں اور روس سے یوکرینی،ترک اور تاتاری شہریوں کی حفاظت کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔ترک وزارت  خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہیکہ  یوکرین پر روسی فوجی آپریشن کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں اور  اسے مسترد کرتے ہیں۔ترک وزارت خارجہ نے زوردیا کہ روس غیر منصفانہ اورغیر قانونی اقدام کو جلد از جلد بند کرے

اردوان

مزید :

صفحہ اول -