صحافی محسن بیگ کی غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور

  صحافی محسن بیگ کی غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت نے سینئر صحافی محسن بیگ کی غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ضمانت منظورکرلی گزشتہ روز ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ مقدمہ میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہٰذا ضمانت منظور کی جائے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 30 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا۔
ضمانت منظور

مزید :

صفحہ اول -