یکم مارچ سے پٹرول کی قیمتوں میں 5روپے فی لٹر اضافے کا امکان 

      یکم مارچ سے پٹرول کی قیمتوں میں 5روپے فی لٹر اضافے کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 روپے اضافے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے پٹرول کی قیمت 165 روپے فی لٹرتک پہنچ سکتی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ڈیزل 158 روپے فی لٹر سے تجاوز کر جائے گا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
پٹرول مہنگا

مزید :

صفحہ اول -