عمران خان تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد مزید مضبوط ہونگے،شیخ رشید

عمران خان تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد مزید مضبوط ہونگے،شیخ رشید

  

  اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا  ہے تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے،نوازشریف نے خرید وفروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دی،، سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودنے جارہی ہے، عمران خان کو پتا ہے کس وقت کیا فیصلہ کرنا ہے، عمران خان ایسا سیاسی ڈرون ماریں گے کہ یہ نیست ونابود ہونگے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، ادارے جمہوری حکومت کیساتھ ہیں،  وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی کامیاب رہا، بھارت کو وزیراعظم کا دوہ ایک آنکھ نہیں بھاتا عمران خان سے دوستی ہے، جہانگیر ترین سے نہیں ملا، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہونگے، اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خانق جرات کے ساتھ سارے کھیل کا مقابلہ کریں گے، پنجاب اور مرکز میں کس نے آنا ہے، ابھی اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔جمعہ کولاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف والوں کی ریلی نکل رہی ہے، پیپلز پارٹی قانون ہاتھ میں نہ لے تو کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے درخواست کی ہے کہ اس بنا پر ہم دونوں کو رینجرز دے رہے ہیں تا کہ سندھ کی امن و امان کی صورتحال کو بہتر طور پر حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے نور مقدم قتل کیس میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقدمے کو انجام تک پہنچایا۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -