لاہورقلندرز اوراسلام آباد  یونائیٹڈ کے میچ کی جھلکیاں 

 لاہورقلندرز اوراسلام آباد  یونائیٹڈ کے میچ کی جھلکیاں 

  

 (افضل افتخار)ٹاس 2 منٹ کی تاخیر سے سات بجکر 2 منٹ پر ہوا٭ لاہور قلندرز کے اوپنرز پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے٭ لاہور قلندرز کی طرف سے عبد اللہ شفیق واحد نصف سنچری میکر تھے ٭عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی٭قلندرز کی طرف سے ڈیوڈ ویسا نے آخری اوور میں 26 رنز بنائے٭ یونائیٹڈ میں فہیم اشریف اور زاہد محمود کی جگہ پال اسٹرلنگ، محمد وسیم جونیئر کی واپسی ہوئی ٭ میچ کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف ہوتا رہا٭ پی ایس ایل میں اسلام آباد اور لاہور کے درمیان آخری 5 مقابلوں میں قلندرز 3 اور یونائیٹڈ 2 میں فاتح رہی ٭ لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم تھی٭ یونائیٹڈ کی طرف سے ول جیکس، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، شاداب خان، عظمت خان، آصف علی، لیم ڈوسن، حسن علی، محمد وسیم، اطہر محمود اور وقاص مقصود میدان میں اترے٭قذافی سٹیڈیم میں پولیس اہلکار وی آئی پیز کو پروٹوکول دینے میں مصروف رہے٭وی آئی پیز اپنی گاڑیوں میں قذافی سٹیڈیم کے سامنے سپیڈ مارتے رہے۔ شائقین کرکٹ بھاگ کر ان گاڑیوں سے اپنی جانیں بچاتے رہے٭دونوں ٹیموں کے سپورٹرز اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرتے رہے٭نوجوان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے٭لڑکیوں اور بچوں نے اپنے چہروں پر اپنی پسندیدہ ٹیم کے جھنڈے بنائے ہوئے تھے۔٭ ٹکٹوں کی چیکنگ کے دوران سستی کے وجہ سے تمام انکلوزرز کے سامنے شائقین کرکٹ کی لمبی قطاریں دیکھنے کو نظر آئیں ٭ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان کپتان، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، ول جیکس، آصف علی، اعظم خان، لیام ڈاسن، حسن علی، اطہر محمود، محمد وسیم جونیئر، وقاص مقصود۔٭لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی کپتان، فخر زمان، فل سالٹ، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، زمان خان

جھلکیاں 

مزید :

صفحہ اول -