قلندرز کی جیت پرزندہ دلان لاہورکا جشن

قلندرز کی جیت پرزندہ دلان لاہورکا جشن

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کی فتح پر لاہوریوں کا جشن،پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی،لاہور قلندرز کی فتح پر لاہوریوں کا جشن،لاہوری ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے، لاہور ی فتح کے ساتھ ہی سڑکوں پر نکل آئے لاہور ز ندہ باد، پاکستان ز ندہ باد اور پی ایس ایل زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ رات گئے تک لاہور کی سڑکوں پر جیت کی خوشی منانے رہے اکرام،اقبال نے پاکستان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں لاہوری ہوں اور لاہوریوں کے جشن منانے کا انداز یہی ہوتا ہے، لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدہمارے دل جیت لے ہیں،فواد،،اکمل،ابراہیم،اسامہ نے کہا کہ اب فائنل میں ٹیم کے پہنچنے کے بعد ہماری تھکاوٹ ِختم ہوچکی،لاہور قلندر کی جیت پر جشن،جو کوئی نہیں کرتا وہ لاہور قلندر کرتا ہے۔انہوں نے کہا شاندار فتح کی خوشیوں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ جا کر باٹنے کے خواہشمند ہیں۔ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ لاہور قلندرز کی فتح کی بدولت دنیا میں لاہور کا نام روشن اور مثبت تاثرابھرا ہے۔

جشن

مزید :

صفحہ اول -