کرکٹ کا جنون،نوجوان  سٹریچر پر میچ دیکھنے پہنچ گیا

کرکٹ کا جنون،نوجوان  سٹریچر پر میچ دیکھنے پہنچ گیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلیمنیٹر میں سپورٹر اسٹریچر پر میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔لاہور قلندرز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹریچر پر آنے والے نوجوان کا نام حیدر علی ہے۔والدہ کے مطابق حیدر علی کی 6 سال قبل حادثے میں ٹانگ کٹ گئی تھی، جسے ڈاکٹرز نے لاعلاج قرار دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدر علی کرکٹ کا بہت شوقین ہے اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتا ہے۔حیدر علی کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے نوجوان کے علاج کی یقین دہانی کرائی ہے۔عاطف رانا نے لاہور قلندرز کے مداح کی اسٹیڈیم آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حیدر علی جیسا فین دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔حیدر علی نے اس موقع پر کہا کہ لاہور قلندرز میری پسندیدہ ٹیم اور فخر زمان میرا فیورٹ کھلاڑی ہے۔

میچ

مزید :

صفحہ اول -