27فروری کا لانگ مارچ مہنگائی تلے دبے عوا م کیلئے ہے: سعید غنی

  27فروری کا لانگ مارچ مہنگائی تلے دبے عوا م کیلئے ہے: سعید غنی

  

        کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراطلاعات سندھ سعید غنی  نے کہا ہے کہ عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں، ادویات اس قدر مہنگی کردی گئیں کہ لوگ خرید نہیں پارہے،حکومت پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں پی ٹی آئی کے آنے کے بعدکرپشن میں اضافہ ہوا،عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں۔ وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ پی ٹی آئی صوبائی وزیرکہتے ہیں 2023میں سندھ میں ان کی حکومت ہوگی،خواب دیکھنے اور دعوے کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ پی پی رہنما نے کہاکہ حکومت مخالف آواز دبانے کیلئے پی ٹی آئی سب کررہی ہے،حکومت نہیں چاہتی کہ کوئی بتائے مہنگائی بڑھ گئی ہے،27فروری کا لانگ مارچ مہنگائی تلے دبے عوام کیلئے ہے۔ سعید غنی نے کہاکہ سندھ کو ضرورت کے مطابق گیس ملنا آئینی حق ہے،پیکا قانون میں ترمیم کرکے ہر آدمی کی زبان بندی کی جارہی ہے،پیپلز پارٹی کراچی کے کارکنوں نے کنٹینر تیار کروائے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہاکہ ماضی میں ایم کیوایم لسانی فساد پھیلاتی رہی۔

سعید غنی 

مزید :

صفحہ اول -