تاحیا ت نا اہلی کیخلاف درخواست، سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کردیے

تاحیا ت نا اہلی کیخلاف درخواست، سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ بار نے  تاحیات نااہلی کے خاتمے کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی۔دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی نقطے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا، درخواست پر لگائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق سے تاحیات نااہلی ہوجاتی ہے اور سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں۔اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے ہیں کہ آرٹیکل 62ون ایف کے لیے کورٹ آف لا کا ڈکلیئریشن ہونا چاہیے، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اعتراضات ختم کرکے آئینی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
اعتراضات  چیلنج

مزید :

صفحہ اول -