حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجنے پر سب متفق ہیں، سیدناصر شاہ

  حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجنے پر سب متفق ہیں، سیدناصر شاہ

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجنے پر سب متفق ہیں۔سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے پاکستان سب سے اہم ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت کے فیصلوں کے خلاف مارچ کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ میں لاکھوں لوگ شامل ہوں گے، عوام کا سمندر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئینی طریقے سے حکومت کو گھر بھیجنے پر سب متفق ہیں، ممکن ہے وزیراعظم عمران خان پہلے ہی خود ادھر یا ادھر ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس اسٹیٹ بینک گروی رکھ دیا گیا۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مارچ سے بوکھلا کر پی ٹی آئی نے عوام دشمن لٹل مارچ نکالا ہے، یہی مارچ ان کی حیثیت سامنے لے آئے گا کہ عوام ان کے ساتھ ہیں یا نہیں؟

مزید :

صفحہ اول -