حلقہ نیابت میں ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہیں: علی محمد خان 

حلقہ نیابت میں ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہیں: علی محمد خان 

  

     شیرگڑھ(نمائندہ پاکستان)وفاقی وزیر مملکت انجینئر علی محمد خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہاتھیان لوندخوڑ روڈ اور لوندخوڑ موٹی بانڈہ تا فضل آباد پل کلے روڈ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے بہت جلد تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا 5 کلومیٹر ہاتھیان لوندخوڑ روڈ کی تعمیر 2100 ملین روپے سے زائد رقم اور ساڑھے 4 کلو میٹر لوندخوڑ موٹی بانڈہ تا فضل آباد پل کلے روڈ پر 140 ملین روپے خرچ ہو رہے ہیں ہاتھیان تا لوندخوڑ روڈ اور لوندخوڑ موٹی بانڈہ تا فضل آباد پل کلے روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے جلد یہ تعمیراتی کام مکمل ہو جائے گا گوجر گڑھی اور لوند خوڑ کے مقام پر دو نئے گرڈ اسٹیشن بنا رہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں پی ڈی ایم والوں نے دن کو خواب دیکھنا شروع کر دیا ہے زرداری اور نواز شریف سے نہیں گلہ مولانا فضل الرحمن سے ہیں کہ علمیت کے باوجود چوروں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے زیر تعمیر ہاتھیان لوندخوڑ اور لوند خوڑ موٹی بانڈہ تا فضل آباد روڈ کے معائنہ کے دوران لوندخوڑ گلمیرہ اور موٹی بانڈہ میں دو الگ الگ اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا ایکسین سی اینڈ ڈبلیو انعام خان نے وفاقی وزیر کو ان دونوں منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیا اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو کے سب انجینیئر عامر خان سابق ضلع ناظم احتشام خان ایڈوکیٹ انجینیئر فھیم الدین صادق حسین فھیم اکبر جاوید خان ضیا اللہ خان رحیم جان اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے میں منظور کراکے لاتا ہوں اور لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے میرے منظور کردہ منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں میرے بارے میں بولنے والے یہ کہا کرتے تھے کہ علی محمد کا دادا بھی لو ندخوڑ کو سوئی گیس کی سہولت فراہم نہیں کر سکتا ہے مگر آج میں نے ثابت کردیا کہ لوندخوڑ کو علی محمد خان کے دادا نے نہیں ان کے نواسے نیسوئی گیس کی سہولت فراہم کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ نیابت کو ماڈل حلقہ بنا کر دم لوں گا گوجر گڑھی کے مقام پر اور لوندخوڑ کے مقام پر بجلی کے دو نئے گرڈ اسٹیشن  بنا رہے ہیں حلقہ میں اور میگا پراجیکٹس لانے پر کام کر رہا ہوں انہوں نے اس موقع پر  پی ڈی ایم اور باقی اپوزیشن کو زبردست تنقید کا نشانہ بنا دیا اور کہا کہ اپوزیشن والوں کو عوام کا نہیں اپنا فکر لاحق ہے کیوں کہ ان پر وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے دروازے بند کرنے جا رہے ہیں جو ان کے لیے ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الر حمن سے اس لئیے گلہ مند ہیں کہ وہ علمیت کے باوجود چوروں کے صف میں کھڑے ہیں انہوں نے اس موقع پر موٹی بانڈہ لوندخوڑ کے لیے سولرآئزیشن سسٹم جنازگاہ اور بی ایچ یو کی منظوری کا بھی اعلان کیا

مزید :

صفحہ اول -