ایٹا کی اپ لفٹنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کیلئے کام کر رہے ہیں: کامران بنگش

      ایٹا کی اپ لفٹنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کیلئے کام کر رہے ہیں: کامران بنگش

  

       پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں ایٹا کی اپ لفٹنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ سسٹم میں مزید شفافیت آئے، ایٹا کے ایکٹ میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا رہے ہیں تاکہ عوام اور ایٹا حکام دونوں  اس سے  مستفید ہو سکیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایٹا کی ورکنگ کپیسٹی پانچ سٹیٹ آف دی آرٹ ہیوی ڈیوٹی مشینریز کے ساتھ 500% بڑھا دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایٹا ایکٹ اور سروس رولز کے بارے میں  جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و ایٹا کے اعلی حکام نے شرکت کی۔صوبائی وزیر کامران خان بنگش نے سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راشدخان پائندہ خیل کو ایک ہفتے کے اندر ایٹا کے ساتھ مشاورت کر کے بہترین ایکٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کی۔ کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ عوامی مفادات کے لئے ایٹا کو 5 ہیوی ڈیوٹی مشینریز دے کر اس کی رزلٹ چیکنگ صلاحیت، سوالیہ پرچہ بنانے کی صلاحیت، پیپر سکینگ کی صلاحیت اور مجموعی طور پر کام کرنے کی صلاحیت میں 500 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو کہ تاریخی اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹا میں کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ پر کام مکمل ہونے کو ہے جو کے جلد متعارف کروا یاجائے گا جس سے مزید شفافیت آئے گی۔عوام اب ایٹا میں آن لائن اپلائی اور آن لائن فیس بھی جمع کروا سکتے ہیں لائنوں میں کھڑے ہونے کی جھنجھٹ سے  بھی بچ گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -