سوشل میڈیا پر عزتوں کا کھلواڑ جاری، پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں: فواد چوہدری

سوشل میڈیا پر عزتوں کا کھلواڑ جاری، پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں: فواد ...

  

      اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں،سیاسی جماعتوں کومیڈیا اصلاحات کیلئے اکٹھا ہونا چاہیے۔ اپنی ٹویٹ میں فواد نے کہا کہ سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ قانون کوبہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہویا ایسا قانون ہوجو نافذ نہ ہوسکے بے تکی بات ہے۔یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کومیڈیا اصلاحات کیلئے اکٹھا ہونا چاہئے۔

فواد چوہدری 

مزید :

صفحہ اول -