200یتیم بچوں کیلئے آغوش الخدمت ہالا کا افتتاح کر دیا گیا

200یتیم بچوں کیلئے آغوش الخدمت ہالا کا افتتاح کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 200 یتیم بچوں کے اقامتی ادارے آغوش ہالا کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس حوالے سے حیدرآباد سے 50 کلومیٹر دورمرکزی قومی شاہراہ پر بھٹ شاہ سے چند منٹ کے فاصلے ہالا ضلع مٹیاری میں ایک پر وقار افتتاحی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکوراور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے آغوش سینٹر کا افتتاح کیا۔ محمد عبد الشکور نے کہا کہ آغوش ہالا یتیم بچوں کے لیے شاہکار عمارت کی تعمیر الخدمت کی خدمت انسانیت کے لیے بہترین مثا ل ہے،جس میں 200 ذہین یتیم بچوں کو بہترین تعلیمی اور بورڈنگ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص،نیشنل ڈائریکٹر الخدمت سماجی خدمات پروگرام عامر محمود چیمہ، صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر تبسم جعفری،سینئر مینجر الخدمت میڈیااینڈ پبلک ریلیشنز شعیب ہاشمی،نائب صدر سندھ آبادگار بورڈ سید ندیم احمد شاہ جاموٹ، ہالا کی سول سوسائٹی، شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اختتام پر معزز مہمانوں میں شیلڈز اور اجرک بھی تقسیم کی گئیں۔