بلیو ورلڈ سٹی کے زیر اہتمام الشفاء ٹرسٹ ہسپتال میں فری آئی کیمپ

بلیو ورلڈ سٹی کے زیر اہتمام الشفاء ٹرسٹ ہسپتال میں فری آئی کیمپ

  

لاہور (پ ر) بلیو ورلڈ سٹی پاکستان کے پہلے Purpose built tourist city کے تحت بلیو ورلڈ فاؤنڈیشن اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے اشتراک سے عوام کی خدمت کیلئے لیوورلڈ کلینک میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ 300سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ اور 150 سے زائد مفت عینکیں فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال چکوال اور راولپنڈی میں آنکھوں کے فری آپریشن کیلئے 20 مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی تھی۔ پہلے مرحلے میں بلیو ورلڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال چکوال میں 13مریضوں کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن بالکل مفت کیا گیا۔ 

ان مریضوں کو فری لینز، فری بلڈ ٹیسٹ اور لیزر جیسی سروسز بغیر کسی فیس کے مہیا کی گئیں۔ ڈاکٹرز کے مشورے سے شوگر اور بلڈ پریشر جیسے امراض میں مبتلا 4 مریضوں کو علاج کی حساسیت کے پیش نظر الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی میں فری سرجری کیلئے ریفر کیا گیا ہے۔

 الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال چکوال میں ماہر ترین ڈاکٹرز اور سرجنز عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہے۔  فری سرجری کی سہولت سے مستفید ہونے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے بلیوورلڈ سٹی کے مالکان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -