حضرت شیر شاہ ولیؒکا سالانہ عرس  28 فروری سے شروع ہو گا

  حضرت شیر شاہ ولیؒکا سالانہ عرس  28 فروری سے شروع ہو گا

  

لاہور(فلم رپورٹر)حضرت شیر شاہ ولیؒؒ کے597ویں سالانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز 28فروری سے ان کے آستانہ گریٹر اقبال پارک عقب شاہی قلعہ لاہورہو گا۔ عرس تقریبات کا افتتاح جواد اکرم سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اور تجمل عباس ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف پنجاب بعد از نماز عصررسم چادر پوشی سے کریں گے۔ اس موقع پر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور گوہر مصطفےٰ  منیجر اوقاف مسجد وزیر خان و دیگر علماء و مشائخ عظام شریک ہوں گے۔ 

 عرس کے ایام میں زائرین کیلئے لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔

محکمہ کی جانب سے زائرین کی سہولت کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -