حکومت کسی بھی حوالے سے عوام کو مطمئن نہیں کرسکی، مولانا محمد امجد
لاہور(لیڈی رپورٹر)ملک کا سیا سی ماحول نازک موڑ پر کھڑا ہے معاشی صورتحال دن بدن بگڑتی جارھی ہے حکومت کسی بھی حوالے سے عوام کو مطمئن نہیں کرسکی،ملک کا مستقبل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے وابستہ ہے اسلامی احکامات کوپس پشت ڈالنے کی وجہ سے ملک ترقی کی بجائے دن بدن تنزلی کی طرف جا رہا ہے،بجلی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کی خبروں سے عوام بہت پریشان ہیں ملکی مسائل کا حل بظاہر نظر نہیں آرہا ہے، مہنگائی بے روزگاری،بدامنی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ان تمام مسائل کا حل اسلام کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور جے یوآء کی مرکزی شوری کے رکن مولانا جمیل الرحمن درخواستی نے مختلف اجتماعات سے خطاب اور جامعہ رحمانیہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد امجد خان۔مولانا جمیل درخواستی نے کہا کہ جب سے مسلمانوں نے اسلامی احکامات سے دوری اختیار کی تب سے امت مسلمہ مسائل کاشکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمے نظام کے نفاذ کے لیئے بنا تھاجب تک ملک میں اسلام اور شریعت کا نفاذ نہیں ہو گا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سے عوام مایوس ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بیروزگاری،لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کسی قسم کا ریلیف دینے مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت عوام کی امیدیں صرف اور صرف جے یو ا?ئی سے وابستہ ہیں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی پہلے دن سے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور عوام کے حقوق کے لیئے پر امن جدوجہد کررہی ہے اور یہ جدوجہد اسلام نظام کے نفاذ اور عوام کو اس کے حقوق دلوانے تک جاری رہے گی۔