چودھری لیاقت علی کا صداسٹیٹ ایجنٹس،وائس آف ریلیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ

    چودھری لیاقت علی کا صداسٹیٹ ایجنٹس،وائس آف ریلیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وائس چیئرمین ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور چودھری لیاقت علی کا صدر میاں طلعت احمد اور کابینہ،وائس آف ریلیٹرز کے ذمہ داران کے اعزاز میں ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں ظہرانہ۔ صدر میاں طلعت احمد سیکرٹری سرفراز حسین، طاہر مسعود چیئرمین، ڈاکٹر خالد چودھری کا خطاب۔ میزبان چودھری لیاقت علی نے18 دسمبر2021ء کے الیکشن میں وائس آف ریلیٹرز کے فیصلہ کن کردار پر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ میاں طلعت احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ کی ایسوسی ایشن نے کام شروع کر دیا ہے۔ ڈی ایچ اے کے ساتھ روابط بحال ہو گئے ہیں، فیز9 کے مسائل حل کر لئے گئے ہیں، ایف بی آر سے مذاکرات جاری ہیں۔ سرفراز حسین نے کہا ڈی ایچ اے کی برادری تجاویز دے ہم آپ کی خدمت کے لئے ہر وقت موجود ہیں۔چیئرمین خالد چودھری نے وائس آف ریلیٹرز کا شکریہ ادا کیا  اور چودھری لیاقت کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد  دی۔