شیراز احمد خاں پاکستان فلاح لاہور کے نائب صدر نامزد

  شیراز احمد خاں پاکستان فلاح لاہور کے نائب صدر نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان فلاح پارٹی ضلع لاہور کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلع صدر حافظ احمد علی سندھیلوی منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی امور پر مشاورت کی گئی اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان فلاح پارٹی ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گی۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے شیرازاحمد خاں کو ضلعی نائب صدر نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ الیاس مصطفائی سینئر نائب صدر چوہدری محبوب انجم سرویا ضلعی پریس سیکرٹری مخدوم طارق عزیز کے علاوہ دیگر عہدیداران موجودتھے۔