ہر پندرہ روز بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، نوید الٰہی

  ہر پندرہ روز بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، نوید الٰہی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)عوام تحفظ موومنٹ چیئرمین نوید الٰہی نے کہا ہے کہ ترجمان وزیرِ خزانہ کے کے بیان’اگر تمام ٹیکس لگا دئیے جاتے تو پٹرول کی قیمت دو سو روپے ہوتی‘ انتہائی نا مناسب اور عوام کے زخموں پہ نمک پاشی کے مترادف قرار دیا ہے۔ عوام تحفظ موومنٹ نے اس بیان کو سنگدلانہ اور احمقانہ قرار دیا جو حکومت کی بے حسی اور نا اہلی کا مظہر ہے۔ ہر پندرہ روز بعد پٹرول کی قیمت کو بڑھانا تنخواہ دار اور کم آمدنی والے عوام، جن کی تعداد پاکستان کی آبادی کا 80 فی صد ہے کو مجبور اور بے کس بنانے کی کاوش ہے۔عوام تحفظ موومنٹ نے چار نکات پر حکومت اور عوام کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ مگر حکومت ان پر عمل کرنے سے قاصر ہے۔چیئرمین عوام تحفظ موومنٹ نوید الٰہی نے کہا کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت کو دو سو روپے فی لیٹر تک پہنچانے  کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے عوام کو اس اضافہ سے آگاہ کیا ان سے درخواست کی کہ وہ مہنگائی کے خلاف دہائی دیں اور پر امن طریقے سے دس منٹ کے لیے پلے کارڈ ہاتھ میں لیکر احتجاج کریں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -