نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ کاآؤٹ ریچ پروگرام نین سکھ اور ملک پور کا تعلیمی دورہ

نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ کاآؤٹ ریچ پروگرام نین سکھ اور ملک پور کا ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کے طلباء نے نور انٹرنیشنل یونیورسٹی فیکلٹی اور ٹیم ممبران کی قیادت میں نور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام نین سکھ پروجیکٹ اور ملک پور پروجیکٹ کا تعلیمی دورہ کیا۔ یہ دورہ نور انٹرنیشنل یونیورسٹی طلباء کی مثبت سیکھنے اور نمائش پر بھی مبنی تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی مثبت فیلڈ سرگرمی ہے اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ہم ہمیشہ اثرات پر مبنی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نور فاؤنڈیشن کے تحت نور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے۔ طلباء نے کمیونٹی میں خواتین کے لیے تکنیکی اور پیشہ وارانہ مواقع/ خدمات دیکھے۔ اس سے طلباء میں ہمدردی اور شہری ذمہ داری بڑھے گی۔ پروگرام ڈائریکٹر  شازیہ اقبال نے کہا کہ ہم لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت اور قرضے فراہم کر رہے ہیں۔ ہم نے اس نمائش کے لیے تمام تر کوششیں کی ہیں اور ہماری ٹیم نے یہاں مختلف اسٹالز کا انتظام کیا ہے۔ نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی اور ٹیم کے اراکین نے اس مقصد اور نور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کو سراہا۔ تقریب کی سربراہی ملیحہ سمیع، ڈاکٹر بلال عمر، ابوبکر عمران، کنزہ گل اور آمنہ ایاز نے کی۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -