معاشی بحران کے خاتمے کیلئے مقامی پیداواری صلاحیت کو مضبوط بنانا جائے،میاں عبدالرحمن

         معاشی بحران کے خاتمے کیلئے مقامی پیداواری صلاحیت کو مضبوط بنانا ...

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) صدر پاکستان موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن میاں عبدالرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی بحرانوں کے خاتمے کیلئے مقامی پیداواری صلاحیت کو مضبوط بنانا نہایت ضروری ہے۔ بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں کے معاشی حالات کے مطابق نرخ ملکی اقتصادی ارتقائی عمل کو نفع بخش سمت فراہم کرسکتے ہیں۔ معاشی خوشحالی کے خواب کی تکمیل ملکی کاروبار زندگی کے سازگار حالات سے ہی ممکن بن سکتی ہے۔ پاکستان کی معاشی خودمختاری کیلئے ٹیکسوں کے ہیوی ٹیرف میں کمی اولین اور بنیادی ضرورت ہے۔

  ریلیف کی فراہمی اور سبسڈائز اکنامک پالیسی پاکستان کو خوشحال بنائے گی۔ ملک و قوم کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی اور سچائی ملکی معاشی تقدیر بدل سکتی ہے۔ نئی جنریشن کو تعلیم صحت علاج روزگار دینے اور اقتصادی بالادستی دینے کیلئے جدید اکنامک بزنس منصوبوں کی بنیاد رکھی جائے۔ ٹیکس نیٹ میں اصلاحات اور تجارتی مراکز کیلئے کاروباری اعشاریوں کے آہنگ محصولات، ملکی ترقی کے امکانات روشن کرسکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -