شوکت خانم ٹرسٹ اور میزان بینک کے درمیان شریعہ کمپلائنس کیلئے معاہدہ 

  شوکت خانم ٹرسٹ اور میزان بینک کے درمیان شریعہ کمپلائنس کیلئے معاہدہ 

  

لاہور(سٹی رپورٹر)شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اور میزان بینک کے درمیان شریعہ کمپلائنس پرعملدرآمد کے لیے باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔گزشتہ روزایک تقریب میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے قائم مقام سی ای او، ڈاکٹر محمد عاصم یوسف اور میزان بینک کے صدر اور سی ای او عرفان صدیقی نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کو زکوٰۃ کے حصول، استعمال اور مینجمنٹ میں شریعہ کمپلائنس کی معاونت فراہم کرے گا۔میزان بینک پاکستان کا سب سے بڑا اسلامی بینک ہے اور اس کے ساتھ یہ معاہدہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی جانب سے زکوٰۃ کے حصول اور اس کے اسلامی اصولوں کے مطابق استعمال اور مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے ضمن میں ایک جامع حکمت ِ عملی کا آغاز ہے۔  شریعہ کمپلائنس کے اس نظام پر اسلامی مالیاتی نظا م اور زکوٰۃ سے متعلقہ امور کے ماہر غیر جانبدار اور اہل شریعہ سکالرمفتی عمیس محمد عالم کی راہنمائی میں عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -