لاہور کو 2اضلاع میں تقسیم کرنے، 4نئی تحصیلیں بنانے کا منصوبہ

  لاہور کو 2اضلاع میں تقسیم کرنے، 4نئی تحصیلیں بنانے کا منصوبہ

  

      لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا پلان، صوبائی دارالحکومت کو ڈسٹرکٹ نارتھ اور ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں تقسیم کیا جائیگا۔شہر کے ارکان قومی و صوبائی کی مشاورت و تجاویز کو شامل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس کے منٹس آف میٹنگ جاری کر دئیے گئے میٹنگ آف دی منٹس کے مطابق اجلاس میں چار نئی تحصیلیں بنانے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔ تعلیم، صحت اور میونسپل سروسز کو تحصیل لیول پر نمٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے لاہور کے انتظامی طور پر دو اضلاع کو لاہور نارتھ ڈسٹرکٹ اور لاہور ساؤتھ ڈسٹرکٹ بنانے تجویز دے دی۔ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے چار نئی تحصیلوں کی تشکیل کی تجویز دے دی۔ تحصیل ہربنس پورہ، تحصیل راوی، تحصیل نیاز بیگ اور تحصیل کاہنہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کر لیا گیا۔ لاہور نارتھ ڈسٹرکٹ پانچ تحصیلوں پر مشتمل ہو گا۔ لاہور نارتھ ڈسٹرکٹ میں تحصیل لاہور سٹی، کینٹ، شالیمار، ہربنس پورہ اور راوی تحصیل بنانے کی تجویز دے دی گئی۔ لاہور ساؤتھ ڈسٹرکٹ مجموعی طور پر چار تحصیلوں پر مشتمل ہو گا۔ لاہور ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں تحصیل ماڈل ٹاؤن، رائے ونڈ، نیاز بیگ اور کاہنہ تحصیل پر مشتمل ہو گا۔ لاہور کو دو ایڈمنسٹریٹو یونٹس میں تقسیم کرنے کے معاملے پر نئی پیش رفت ہوئی۔ صوبائی کابینہ نے اسٹینڈنگ کمیٹی آف دی کیبنٹ برائے قانون سازی کو ارسال کر رکھا ہے۔ 

گرینڈ اجلاس میں لاہور کی دو حصوں میں تقسیم پر شہر کے ارکان قومی و صوبائی کی مشاورت و تجاویز کو شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ لاہور کو اضلاع میں تقسیم کرنے کے لیے سول و سیاسی قیادت میں اتفاق رائے کے لیے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور کے انتظامی یونٹس کے لیے ریونیو جنریشن، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات پر مفصل رپورٹ اسٹینڈنگ کمیٹی آف کابینہ کو پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ لاہور کو دو انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -