پنجاب یونیورسٹی کا 131واں جلسہ عطائے اسناد آج منعقد ہو گا
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کا 131واں جلسہ عطائے اسناد بروز ہفتہ (آج) صبح10:30بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب /چانسلر پنجاب یونیورسٹی چوہدری محمد سرور، وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر و دیگرشرکت کریں گے۔ ڈاکٹر کلیان سنگھ کلیان کو پی ایچ ڈی مکمل کر نے پر ڈگری سے نوازا جائے گا۔