حمید نظامی نے ہمیشہ ظلم و تشدد کیخلاف آواز بلند کی، پروفیسر شرافت علی

حمید نظامی نے ہمیشہ ظلم و تشدد کیخلاف آواز بلند کی، پروفیسر شرافت علی

  

لاہور(پ ر)حمید نظامی نے ہمیشہ اپنے قلم و زبان سے ظلم و تشدد کے خلاف آواز بلند کی اور عوام کے حقوق کا تحفظ کیا۔ حمید نظامی نے تحریک پاکستان کے دوران قائداعظمؒ کے سپاہی کی حیثیت سے بھرپور کام کیا۔پنجاب میں تحریکِ پاکستان کے ہر اول دستے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کو منظم کرنے میں ان کا کردار تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے۔ حمید نظامی نے پاکستان میں اصولوں پر مبنی صحافت کی بنیاد رکھی، ان کا قلم جمہوری اقدار کے مخالفین کیلئے برہنہ شمشیر کی مانند تھا۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر شرافت علی خان نے ایوانِ کارکنان تحریکِ پاکستان، لاہور میں تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے بانی صدر حمید نظامی کی 60 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ لیکچر کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ آخر میں مرحوم حمید نظامی کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -