نیشنل بینک کا امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ، فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک اور نیو یارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ معاہدہ

  نیشنل بینک کا امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ، فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک اور نیو ...

  

لاہور (پ ر)نیشنل بینک آف پاکستا ن کا امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ، فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک اور نیو یارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فائی نینشل سروسز جو نیشنل بینک کی نیویارک برانچ کا امریکی ریگولیٹری ادارہ ہے کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔معاہدے میں مجموعی طور پر 55.4ملین ڈالر کے جرمانے شامل ہیں اورتاریخی مطابقت پروگرام(historical compliance program)کی کمزوری اور عمل درآمد میں بہتری و عمدگی میں تاخیرکی جانب توجہ مبذول کی گئی ہے جبکہ رقوم کی بے جا آمدورفت یا قصداًغلط روی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ نیو یارک برانچ مئی 2020سے نئی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی خدمات انجام دے رہی ہے اوراس کے مطابقت پروگرام کو آگے بڑھانے میں قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔امریکی ریگولیٹری اداروں نے نئی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی متعدد مثبت تبدیلیوں کو تسلیم کیا ہے۔نیشنل بینک آف پاکستا ن اور نیویارک برانچ امریکی ریگولیٹری اداروں کی توقعات کی تشفی کے لیے پوری طرح ثابت قدم ہے۔

مزید :

کامرس -